بسمہ معروف قومی ویمنز ٹیم کی قیادت سے مستعفی
بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
ساجد شکیل
1مارچ 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، وہ پاکستان کیلئے بطور عام پلیئر دستیاب رہیں گی۔
واضح رہے کہ بسمہ کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ 32 میں شکست ہوئی۔
اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔
