یونان،ٹرین حادثہ میں 26 افراد ہلاک
لاریسا کے قریب خوفناک ٹرین حادثے میں 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
ساجد شکیل
1 مارچ 2023
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شہر لاریسا کے قریب مخالف سمت سے آنے والے مسافر اور کارگو ٹرینیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے بتایا کہ یونان کے شہر لاریسا کے قریب دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
تھیسالی کے گورنر کونسٹنٹینوس اگوراسٹوس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 250 مسافروں کو بسوں میں تھیسالونیکی تک بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ایتھنز سے تقریباً 380 کلومیٹر شمال میں تصادم کے بعد متعدد بوگیاں پٹری سے اتریں اور کم از کم 3 میں آگ لگی۔
دوسری جانب ریل آپریٹر ہیلینک ٹرین نے بتایا کہ ایتھنز سے تھیسالونیکی جانے والی مسافر ٹرین میں تصادم کے وقت تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔
