آپ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی ،معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے کیا جواب دیا ؟
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کل دولت ایک ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
رجب بٹ پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں، انہوں نے تین سال سے بھی کم عرصے میں بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے اور وہ اکثر اپنے پرتعیش طرز زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔
یوٹیوب دنیا بھر میں مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے اور رجب بٹ بھی ان یوٹیوبرز میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی ویڈیوز، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں مالی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال میں باضابطہ طور پر ارب پتی بن گیا۔
یوٹیوبر کے مطابق میری کل دولت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور میں اس کامیابی پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، میں نے 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے۔
