یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش

اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر دارالحکومت میں غیرمعمولی اور تاریخی استقبال کیا گیا، جو دونوں ممالک کے گہرے اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

یو اے ای کے صدر کے طیارے کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے کر فضائی سلامی پیش کی۔ نور خان ایئر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صدرِ متحدہ عرب امارات کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ انہیں باوقار گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کے ہمراہ وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدرِ یو اے ای کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے، جو تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے گا۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش

دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش

صدرِ متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس 26 دسمبر کو بند رہیں گی۔