سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس محفوظ رہی

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب ہونے والے دھماکے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس بھی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکا سبی اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے لائن سے تقریباً دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا۔ ٹرین کو فوری طور پر روکا گیا اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جعفر ایکسپریس حملے کے پیچھے کون؟، شواہد موجود ہیں، پاکستان

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے دھماکا ٹریک کو نقصان نہ پہنچا سکا، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کو سبی اسٹیشن سے دوبارہ روانہ کر دیا گیا۔

اسی طرح، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی جلد اپنی روانگی کے لیے تیار ہے۔