پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر-18 ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے انڈر-18 ایشیا کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم اور آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
منتخب کھلاڑیوں میں محمد عثمان، عاطف علی، اسام حیدر، محمد عبداللہ فاروق، عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفیٰ، علی حمزہ، علی حمزدا، عامر سہیل، عدیل افضل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شاہیر، حسن شہباز اور یاسین جمشید شامل ہیں۔
ٹیم آفیشلز میں مسعود الرحمٰن، محمد توثیق ارشد، سید ابو زار عمیر، عدیل اختر، محمد شفاقت اور مختار احمد شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین کارکردگی کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
ٹیم 30جون کو چین روانہ ہوگی جہاں وہ چین کے شہر دازاہو میں 3 جولائی سے 13 جولائی تک کھیلے جانے والے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ 2025 میں شرکت کرے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیم کے انتخاب کے لیے 11 جون تا 13 جون 2025 نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اور ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا
شیڈول

پرو لیگ میں شمولیت،ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے مدد مانگ لی
