وزیر اعلیٰ سمر گیمز 2025: ملتان میں ٹرائلز کا شیڈول جاری

ساؤتھ نیوزکھیل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام "وزیر اعلیٰ سمر گیمز 2025” کے سلسلے میں ملتان ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ملتان، عدنان نعیم کے مطابق مختلف کھیلوں کے ٹرائلز درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوں گے:

📅 کبڈی (میل) ٹرائلز

  • 25 مئی: تحصیل سٹی – شام 4 بجے، ہاکی گراؤنڈ، سپورٹس کمپلیکس ملتان

  • 26 مئی: تحصیل صدر – شام 4 بجے، ہاکی گراؤنڈ، سپورٹس کمپلیکس ملتان

  • 27 مئی: تحصیل جلالپور پیروالہ – شام 4 بجے، منی اسپورٹس اسٹیڈیم، جلالپور پیروالہ

  • 28 مئی: تحصیل شجاع آباد – شام 4 بجے، گورنمنٹ ہائی اسکول، شجاع آباد

🏸 بیڈمنٹن (بوائز و گرلز)

  • 28 مئی: صبح 9 بجے، گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول، کلمہ چوک، ملتان

🏑 ہاکی (بوائز و گرلز)

  • 29 مئی: شام 4 بجے، ہاکی اسٹیڈیم، متی تل، ملتان

🏐 والی بال (بوائز)

  • 30 مئی: شام 4 بجے، ہاکی گراؤنڈ، سپورٹس کمپلیکس، ملتان

⚠️ اہم ہدایات:

  • ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی

  • کبڈی کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں

  • دیگر کھیلوں میں صرف 21 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے سکتے ہیں

  • ہر کھلاڑی کو اصل شناختی کارڈ یا FRC کے ساتھ 2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر (بلیو بیک گراؤنڈ) لانا ضروری ہے

  • صرف متعلقہ ضلع یا تحصیل کے رہائشی کھلاڑی ہی شرکت کے اہل ہوں گے