ملک بھر میں ہیٹ ویو جاری، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
اسلام آباد/ملتان: ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج آج بھی برقرار ہے، جبکہ ملتان میں آج گرم ترین دن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ہیٹ ویو کی شدت برقرار رہے گی، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملتان کی موسمی صورتحال:
-
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 44 ڈگری سینٹی گریڈ
-
کم سے کم درجہ حرارت: 30 ڈگری سینٹی گریڈ
-
ہوا میں نمی کا تناسب: 39 فیصد
-
ایئر کوالٹی انڈیکس: 75 پوائنٹس (معتدل)
-
شہر اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
دیگر علاقوں کی صورتحال:
گزشتہ روز
-
دادو اور تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری
-
ڈیرہ غازی خان میں 47 ڈگری
-
بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر:
-
دھوپ میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں
-
ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال بڑھائیں
-
بوڑھوں اور بچوں کو خاص احتیاط کی ضرورت
