آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے 3 کھلاڑی شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا، جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے، جبکہ حیرت انگیز طور پر بھارت کا کوئی کھلاڑی منتخب نہیں ہوا۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی، اور حارث رؤف شامل ہیں۔ افغانستان سے عظمت اللہ عمرزئی، رحمان اللہ گرباز، اور اے ایم غضنفر جبکہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، اور ونندو ہسارنگا شامل کیے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی شرفین ردرفورڈ نے کی۔

ٹیم کی قیادت سری لنکا کے چارتھ اسالنکا کو سونپی گئی ہے، جبکہ وکٹ کیپر کے فرائض کوشال مینڈس انجام دیں گے۔
یہ ٹیم 2024 میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے، لیکن بھارت کے کسی کھلاڑی کی عدم موجودگی پر کرکٹ شائقین حیران ہیں۔
