پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4900 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 4200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 44 ڈالر اضافے سے 2330 ڈالر ہو گئی ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر کے اضافے کے بعد 2350 ڈالر فی اونس ہے۔
