ملتان میں بجلی چوروں کو بچانے والے میپکو اہلکار بھی پکڑے گئے
ملتان میں بجلی چوروں کو بچانے والے میپکو اہلکار بھی پکڑے گئے۔
میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف 7 ستمبر سے جاری مہم میں ابتک 17 ہزار 867 بجلی چورپکڑے گئے۔جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف 17 ہزار 192 مقدمات کا اندراج کروایاگیای۔میپکو ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران 12 ہزار 721 افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیاگیا۔بجلی چوروں کی معاونت کرنے اور ملوث ہونے پر 31 میپکو ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی گئی۔بجلی چوروں کو 2 کروڑ 90 لاکھ یونٹس چوری کرنے پر ایک ارب 16 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔عائد کردہ جرمانے میں سے 70 کروڑ 31 لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔ڈی جی خان اور رحیم یار خان سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں گرینڈ آپریشن میں 296 دیہاتوں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر ٹرانسفارمرز اور ہائی ٹینشن جمپرز بھی اُتارے گئے۔ضلع ڈی جی خان اور راجن پور کے نوگوایریاز میں 118 دیہاتوں کی بجلی منقطع کی گئی۔ضلع رحیم یار خان کے زیر انتظام 178 دیہاتوں /گاؤں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے۔یکم فروری سے اب تک 26 ہزار 750 نادہندگان سے 65 کروڑ 72 لاکھ روپے وصول کر لئے۔نادہندگان میں 23 ہزار 371 گھریلو ڈیفالٹرز سے 26 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول ۔ایک ہزار 772 نادہندہ تاجروں سے 2 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول ۔296 ڈیفالٹر صنعتکاروں سے 23 کروڑ 89 لاکھ روپے وصول ۔ایک ہزار 258 نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں سے 12 کروڑ 39 لاکھ روپے وصول ۔ملتان میں 4 اور ڈی جی خان میں 13 میپکو اہلکاروں کو بجلی چوری کی معاونت کرنے پر سزائیں دی گئیں ۔ساہیوال میں ایک، رحیم یار خان میں 9 اور مظفرگڑھ میں 4 میپکو ملازمین کے خلاف بجلی چوری میں ملوث ہونے پر سزائیں دی گئیں ۔سزائیں پانے والے ملازمین میں 15 نوکریوں سے برخاست اور ملازمتوں سے فارغ کئے گئے ۔ایک میپکو اہلکار کو ملازمت سے جبری ریٹائر کرنے کی سزا دی گئی۔12 ملازمین کے موجودہ عہدوں میں تنزلی کرنے اور سٹیپ ڈائون کی سزائیں دیں ۔ایک ملازم کی ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے اور ایک اہلکار کو الزامات سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔
