تھل جیپ ریلی۔۔۔ میر نادر خان مگسی نے میدان مار لیا

تازہ ترینساؤتھ نیوزکھیل

ساتویں تھل جیپ ریلی کے آخری روز پری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل مقابلوں میں 40 سے زائد ریسر نے حصہ لیا

 ساجد شکیل
21 نومبر 2022

مظفرگڑھ میں چار روزہ تھل جیپ ریلی کامیلہ تمام رنگینوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، اعصاب شکن مقابلوں کے دوران چمچماتی اور دھول اڑاتی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ سٹاک کیٹیگری میں زوہیب حسن، خواتین کیٹیگری میں رباب سلطان اور پری پییرڈ کیٹیگری میں نادر مگسی پہلے نمبر پر رہے

آصف فضل چودھری دوسرے اورمحمد جعفر مگسی تیسرے نمبر پر رہے۔۔۔

مظفرگڑھ میں چار روزہ ساتویں تھل جیپ ریلی کے تیسرے روز جدید ٹیکنالوجیز سے لیس پری پییرڈ گاڑیوں کی ریس ہوئی ۔۔میر نادر مگسی نے میدان مار لیا۔۔مشکل ٹریک کے باعث ماہر ریسرز صاحبزادہ سلطان اورزین محمود ریس مکمل نہ کر سکے۔ سٹاک کیٹیگری کے مقابلوں میں 70سے زائد جیپ ریسرز شریک ہوئے ،،پری پییرڈ کیٹیگری میں 38 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

نادر مگسی نے 2 گھنٹے 10 منٹ اور 15 سیکنڈ میں فنشنگ پوائنٹ پر پہنچ کر پہلے نمبر پر رہے

ساتویں تھل جیپ ریلی کے آخری روز پری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل مقابلوں میں 40 سے زائد ریسر نے حصہ لیا۔۔ پری پیئرڈ کیٹیگری میں 190 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیاتھا۔۔

چوبارہ کے ریگزاروں میں نیا شہر آباد ہوگیا جنگل میں منگل کا ساماں رہا ۔۔میلے میں فوڈ اسٹریٹ، بچوں کے کھلونوں سمیت مختلف اسٹالز پر شہریوں کا رش دکھائی دیا۔کبڈی کے میچ نے بھی خوب رنگ جمایا

ریسرز نےساتویں تھل جیپ ریلی کا ٹریک مشکل ترین قراردیا،اکثرکھلاڑیوں کی گاڑیاں خراب ہوگئیں ۔ریسرز کا کہنا تھا کہ تھل جیپ ریلی کے ٹریک میں غلطی کی گنجائش نہیں تھی ،، کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے لیےقدرے آسان اور سادہ ٹریک بنایا جا ئے۔

ریسرز کا مزید کہنا تھا کہ ٹریک کی تیاری میں اگر ہر قسم کی ورائٹی کا خیال رکھا جاتا توڈرائیوروں کومہارت دکھانےکابھرپورموقع ملتااورشائقین بھی زیادہ محظوظ ہوتے۔چار روزہ میلے کے دوران نیزہ بازی اور کشتیوں کے مقابلے بھی ہوئے۔