وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات۔۔ اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ساجد شکیل
2 نومبر 2022

بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت اقتصادی تعاون اور پاک چین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان پہنچانے نہیں دے گا۔ وہ چین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ چینی شہریوں اور پاکستان میں ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی نے اندرونی اور بیرونی تبدیلیاں برداشت کی ہیں۔ پاکستان کے لیے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری پارٹنر ہے۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔