پیپلز پارٹی کی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز کی کھل کر مخالفت
ملتان (ساؤتھ ٹوڈے) پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز کی کھل کر مخالفت کر دی ہے۔
پارٹی کی جانب سے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی پنجاب میں انتظامی یونٹس کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات عرصے سے چلے آ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے اس اعلان سے صوبے میں نئی انتظامی تقسیم کے معاملے پر سیاسی بحث ایک بار پھر گرم ہو گئی ہے۔
مزید تفصیلات موصول ہونے پر خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔
