Skip to content
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم کا پالتو کتا مبینہ طور پر کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔
وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری کے مطابق ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ (لانگ کوٹ) کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے گم ہو گیا ہے۔
اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ 5 مہینے کا سیاہ رنگ کے اس کتے کو آخری مرتبہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا تھا۔
کتے کی بازیابی یا اس کے بارے میں قابلِ اعتماد اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
مالکان نے ڈی ایچ اے فیز 8 کے رہائشیوں، سیکیورٹی گارڈز اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے پارکس، باغات، گلیوں، چھتوں اور گیراجز میں کتے کی تلاش میں تعاون کریں۔