بھارت نے دریائے چناب میں ایک اور سیلابی ریلا چھوڑ دیا

اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

بھارت نے دریائے چناب میں ایک اور سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث پانی کی سطح 8 لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کے لیے مساجد سے اطلاع دی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلال اور بگلیہار ڈیم کے دروازے کھولے گئے، اور مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ وزیرآباد کے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے فوری نقل مکانی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح اگلے 36 گھنٹوں میں خطرناک ہونے کا خدشہ

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق بھارت نے ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی، اور 8 لاکھ کیوسک کے ریلا کی تصدیق بھی کسی آفیشل فورم سے نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم اے حکام نے بھی کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرکاری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ایری گیشن اور سفارتی ذرائع صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔