وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ جیسا دوست اسرائیل کو کبھی نہیں ملا: نیتن یاہو
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں ٹرمپ کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اپنے جوہری منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی تو اسے ناکام بنائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے وجود کو لاحق دو بڑے خطرے، یعنی ایران کے جوہری اور میزائل منصوبوں کا قلع قمع کر دیا ہے، جو ہماری نسلوں کے لیے تاریخی کامیابی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ہم حماس کو شکست دیں گے اور غزہ سے اپنے تمام یرغمالیوں کو چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ، واپس لائیں گے۔
