کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کی شادی کے 18 سال بعد علیحدگی
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ سوفی گریگوئر کی شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔
ساجد شکیل
3 اگست 2023
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ٹروڈو اور صوفیہ کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی، ان کی شادی کو 18 سال ہو چکے ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔
کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفیہ نے قانونی علیحدگی کی دستاویزات پر دستخط کر دیے ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو اور صوفیہ اپنے بچوں کو پیار اور معاون ماحول میں پرورش کرنے کے لیے قریبی خاندان کے افراد رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا خاندان اگلے ہفتے سے چھٹیاں اکٹھے منائیں گے۔
