نواب شاہ :2بسوں میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق
نواب شاہ کے قریب دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔
ساجد شکیل
25 جون 2023
تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں زخمیوں کو طبی امداد کےلئے اسپتال کےمنتقل کردیاگیاہے
دوسری جانب کوئٹہ سے ملتان جانے والی مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
لیویز حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مسافر کوچ میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کو بروقت اتار لیا گیا۔
لیویز کے مطابق آگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر جل گئی ہے تاہم مسافر کوچ میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
