سندھ کابینہ، نئے مالی سال کیلئے 2244 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری
سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے 2244 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا پری بجٹ اجلاس ہوا۔ سندھ حکومت کے 45 سالہ دور میں یہ پری بجٹ کابینہ کا آخری اجلاس تھا۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کابینہ کے بقیہ اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے، ہماری کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر خدمت کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ہماری حکومت کی کامیابی کا مظہر ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کی 5 سالہ مدت کا آخری پری بجٹ کابینہ اجلاس ہے۔
