صباقمر کا ’پسوڑی‘ گانے پر رقص، ویڈیو وائرل
پاکستان کی پسندیدہ فنکارہ صبا قمر کی مقبول ترین گانے ’پسوڑی‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ڈرامہ انڈسٹری کو ایک کے بعد ایک سپر ہٹ ڈرامے دینے والی اداکارہ صبا قمر نے اداکاری اور بلاگنگ کے بعد اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
صبا قمر نے بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا قمر ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، جس کے دوران انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ہٹ گانے ‘پسوڑی’ پر ڈانس کیا تاکہ کام کے ماحول میں فن کا رنگ بھرا جا سکے۔
صبا قمر کو ڈانس کا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر آنی تھی کہ مداحوں نے ان کے کام، ڈانس اور اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
مداح اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کہتے ہیں کہ صبا قمر ہر فن مولا فنکارہ ہیں۔
دوسری جانب صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ایڈیٹ شدہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں میرا مشن صرف زندہ رہنا نہیں ہے بلکہ کچھ جذبہ، کچھ ہمدردی، کچھ مزاح اور کچھ مختلف انداز کے ساتھ پروان چڑھنا ہے۔
