ورلڈ بینک نے ملک میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی ازسر نو تعمیر شروع کرنے کی تجویز دے دی
عالمی بینک کے حکام نے ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا جان اے روم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ
ڈی اور دیگر حکام نے شرکت کی جبکہ ملاقات میں مختلف پراجیکٹس پیش کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے اس موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں پاکستان میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب آئے جس میں 1700 افراد ہلاک، 33 ملین متاثر اور 16 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
ورلڈ بینک کے وفد نے تجویز دی کہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو شروع کی جائے، اس کی بحالی پر زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے، ملک میں جدید زرعی طریقے اور زرعی پانی کی نکاسی کا نظام متعارف کرایا جائے۔
