جماعت اسلامی کاجمعہ سے مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان
جماعت اسلامی نے جمعہ 10 فروری سے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
ساجد شکیل
9 فروری 2023
ترجمان کے مطابق لانگ مارچ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں لاہور سے شروع ہوگا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ داتا دربار، شاہدرہ ،مریدکے، کامونکی سے ہوتا ہوا پہلے روز گوجرانوالا پہنچے گا ، سراج الحق مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق لانگ مارچ مختلف شہریوں سے ہوتاہوا اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔اس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کریں گے
