برطانیہ میں سرکاری اداروں کے 5 لاکھ ورکرز کی ہڑتال
برطانیہ میں 124 سرکاری اداروں کے 5 لاکھ کارکنوں کی ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہڑتال کرنے والوں میں اساتذہ، بارڈر فورس کے ملازمین بشمول ایمبولینس، ٹرین اور بس سروسز شامل ہیں۔
ہڑتالی کارکنوں نے برطانوی حکومت سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
پانچ لاکھ سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے باعث برطانیہ میں اسکول، یونیورسٹیاں، ٹرین اور بس سروسز بری طرح متاثر ہیں۔
ہڑتال کے دوران ملک میں 85 فیصد اسکول اور 150 یونیورسٹیاں جزوی یا مکمل طور پر بند رہیں۔
