بالی ووڈ کی نئی فلم ‘شہزادہ’ کا ٹریلر جاری ،’پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی آنے والی فلم ‘شہزادہ’ کا ٹریلر وائرل ہوگیا، کنگ خان کے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان کی فلم ’شہزادہ‘ کا ٹریلر 4 روز قبل ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ 61 ملین سے زائد ویوز کے ساتھ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔

کارتک اے ریان اپنی آنے والی فلم  کے ساتھ بطور پروڈیوسر اپنا آغاز کر رہے ہیں، جس میں کریتی سینن، پریش راول، منیشا کورالا اور رونات رائے شامل ہیں۔

یہ فلم تیلگو فلم شہزادہ کا ریمیک ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ کنگ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر 6 روز قبل ریلیز ہوا تھا جس کے بعد سے اسے 49 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

فلم پٹھان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کے لیے اس کا مذہب، ذات اور نام سب کچھ اس کا ملک ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم مرکزی کردار میں ہیں۔