’میرے گھر میں جنات ہیں، میری گم شدہ چیزیں واپس رکھ دیتے ہیں‘ اداکارہ آمنہ ملک کا دلچسپ انکشاف
پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گھر میں جنات موجود ہیں جو ان کی گم شدہ چیزیں واپس رکھ دیتے ہیں۔
آمنہ ملک حال ہی میں جیو نیوز کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں مہمان بنیں جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک حیران کن واقعہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر میں اکثر ان کے پیسے، جیولری، شرٹ یا دیگر چھوٹی موٹی چیزیں پراسرار طریقے سے غائب ہوجاتی تھیں۔ ابتدا میں انہیں شک اپنے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ پر ہوا، تاہم بات کچھ اور نکلی۔
انہوں نے بتایا کہ کسی نے مشورہ دیا کہ کئی گھروں میں جنات موجود ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان کے بچے شرارت کے طور پر چیزیں چھپا دیتے ہیں۔ اگر اچھے جنات ہوں تو بات کرنے پر چیزیں واپس رکھ دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
آمنہ ملک کے مطابق انہوں نے اسی مشورے پر عمل کرتے ہوئے گھر میں باقاعدہ مخاطب ہو کر کہا:
"جو بھی یہاں ہے، چھوٹے یا بڑے… براہِ کرم میری چیزیں چوری نہ کریں اور واپس رکھ دیا کریں۔”
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسی دن شام کو ان کے گم شدہ پیسے دوبارہ انہیں مل گئے، جس پر وہ اور ان کے بچے حیران بھی ہوئے اور خوفزدہ بھی۔ آمنہ ملک کے مطابق اب جب بھی گھر میں کوئی چیز لاپتہ ہوتی ہے تو وہ جنات سے مخاطب ہو جاتی ہیں اور اکثر ان کی چیزیں واپس مل جاتی ہیں۔
