ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے
ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر یہاں آئے ہیں اور وہ کراچی، لاہور، اور اسلام آباد میں متعدد تقاریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
چند روز قبل، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے دورے کا اعلان کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور شیخ فارق نائیک حکومت کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔
آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ شیڈول کے مطابق، ڈاکٹر ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور، اور 19-20 اکتوبر کو اسلام آباد میں اپنے خطابات دیں گے۔
ان کی تقاریر کو مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کیلئےمولانا فضل الرحمان کا مسیحا بننا سیاسی قیامت کی نشانی،گورنر کے پی کے