کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کا تیز ترین بلے بازی کا ایک نیا ریکارڈ
کانپور ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔
بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں تیز رفتار بیٹنگ کا نیا معیار مقرر کرتے ہوئے صرف 3 اوورز میں 50 رنز مکمل کیے، اور یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے محض 18 گیندوں میں ٹیم کو نصف سنچری تک پہنچا دیا، جو بھارت کے لیے ایک اہم لمحہ تھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم نے کسی بھی فارمیٹ میں ابتدائی تین اوورز کے اندر 50 رنز بنائے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4.2 اوورز میں 50 رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا، تاہم بھارت نے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:محمد یوسف کے استعفے کی وجوہات، کوچ کے ساتھ اختلافات